Skip to main content

Featured Post

Urdu: What is blockchain? How it works?

بلاک چین ٹیکنالوجی ناقابل یقین طور پر شہرت حاصل کر چکی ہے۔ بلاک چین ہے کیا؟ اور یہ کونسی مشکلیں آسان کرتی ہے؟ یہ کیسے کام کرتی ہے؟ اور اسے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ بلاکس کی زنجیر ہوتی ہے۔ اور ہر بلاک معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ بلاک چین ، ڈیٹا محفوظ کرنے کی ایک انوکھی تکنیک ہے۔ یہ ایسی ڈیٹا فائل ہوتی ہے جس میں ڈیٹا کا ہر اندراج پچھلے اندراج سے (ہَیش کے ظریعے) منسلک ہوتا ہے۔ یہ تکنیک پہلی دفع 1991 میں محققین کے ایک گروہ نے بتلائی۔ اس تکنیک کا مقصد ایک ایسا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنا تھا جس میں ہر معلومات اپنی متعلقہ تاریخ کے ساتھ محفوظ ہو۔ ان کی کوشش تھی کہ یہ ریکارڈ اس نوعیت کا ہو کہ اس میں ردوبدل کرنا تقریباً ناممکن ہو۔ لیکن یہ تکنیک کسی استعمال میں نہ آئی جب تک کہ ستوشی ناکاموتو نے 2009 میں اسے ایک ڈیجیٹل کرنسی بٹ کائن بنانے میں استعمال نہیں کیا۔ یاد رہے بٹ کائن اور بلاک چین بلکل دو مختلف چیزیں ہیں۔ بلاک چین کو بٹ کائن کے لین دین کا حساب رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلاک چین ایسا کھاتا ہے جو بڑے پیمانے پر پھیلے نیٹ

Urdu : What is computer hacking? Who are the hackers?

کمپیوٹر ہیکنگ کیا ہے؟

کسی بھی سسٹم کی خامیوں کو تلاش کرنا پھر ان خامیوں کو استعمال کرتے ہوئے سسٹم پر کنٹرول حاصل کر لینے کو ہیکنگ کہتے ہیں. اور جب کمپیوٹر ہیکنگ کی بات ہو گی تو اس تعریف میں سسٹم کوئی بھی کمپیوٹر ہو سکتا ہے. اس کے بعد کمپیوٹر کوئی پی سی یا پھر سرور ہو سکتا ہے یا آپ کا سمارٹ فون بھی ہو سکتا ہے

کمپیوٹر ہیکنگ کیوں کی جاتی ہے ....؟
اور ہیکر کون ہوتے ہیں...؟

:ہیکر تین اقسام کے ہوتے ہیں اور ہر قسم کے عزائم مختلف ہوتے ہیں

:بلیک ہیٹ ہیکر

ایسا ہیکر جو کسی سسٹم کو نقصان پہنچا کر اپنا فائدہ حاصل کرتا ہے. مثال کر طور پر بینک کے سسٹم کو ہیک کیا پیسا حاصل کرنے کے لئے یا کسی ادارے کی معلومات چوری کرنے کے لئے ان کے سرور میں گھس گئے. آپ کو پتا ہے کہ کبھی موویز ریلیز ہونے سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر آ جاتی ہیں.... جی ! اکثر یہ حرکت بلیک ہیٹ ہیکر کی ہوتی ہے. اور شاید آپ کو یاد ہو کہ اسرائیل کے سب نیوز چنیل پر اذان چلنا شروع ہو گئی تھی. یہ علاج بھی بلیک ہیٹ ہیکر وں نے ہی کیا تھا

:وائٹ ہیٹ ہیکر

ایسا ہیکر جو بلیک ہیٹ ہیکنگ روکنے کی خاطر سسٹم مالکان کی اجازت پر ہیکنگ کر تا ہے. وائٹ ہیٹ ہیکر وں کو باقائدہ جاب پر بڑی بڑی تنخواہوں پر رکھا جاتا ہے تا کہ یہ ہیکر ان کے سسٹم کو محفوظ بنائیں. اگر آپ کا ہیکنگ سیکھنے کا شوق ہے تو وہ وائٹ ہیٹ کا ہی ہونا چاہیے کیونکہ یہ بلکل قانون کے مطابق ہے. جبکہ بلیک ہیٹ ہیکنگ سنگین جرم ہے اور اسکا انجام برا ہی ہوتا ہے

:گرے ہیٹ ہیکر

ہاں جی! اب آیا وہ جس کا شاید آپ کو انتظار تھا. گرے ہیٹ ہیکر ، وائٹ ہیٹ ہیکر اور بلیک ہیٹ کو مکس کر کے بنتا ہے. آپ نے اسکول میں پڑھا ہی ہوگا کہ بلیک اور وائٹ کو اگر مکس کریں تو گرے رنگ بنتا ہے
گرے ہیٹ ہیکر کبھی کبھار قوانین کو ہاتھ میں لے لیتا ہے لیکن اکثر انکا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہوتا. یہ کرتے یہ ہیں کہ سسٹم کے مالکان کی اجازت کے بغیر ان کی سسٹم کی خامیاں تلاش کرتے ہیں اور اس میں گھس جاتے ہیں. اگر ان کو سنگین خامی مل جاتی ہے تو زمہ داران کو مطلع کرتے ہیں بعض دفع اس خامی کو دور کرنےکے بدلے ان سے چھوٹی سی فیس کی درخواست کرتے ہیں...لیکن....اگر مالک انکار کر دے یا ان کے میسج کا جواب نہ دے ... تو پھر بلیک ہیٹ ہیکنگ شروع ہو جاتی ہے... یہ انٹرنیٹ سے برا سا وائرس پکڑ کر ان کے سسٹم میں ڈال دیتے ہیں

کمپیوٹر ہیکر وں کے پاس کون سا علم ہوتا ہے ...؟ کیا سیکھا ہو تا ہے انہوں نے جس سے وہ یہ سب کر لیتے ہیں....؟

کمپیوٹر ہیکر نیٹ ورکنگ کا ٹھیک ٹھاک علم رکھتے ہیں. انھیں پروگرامنگ پر عبور حاصل ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لینکس کے بھی ماہر ہوتے ہیں
ان سب کے بارے میں جلدی پوسٹس شامل کریں گے. انشااللہ

Comments

Popular posts from this blog

Transliteration Software for English to Urdu

       This is the ongoing problem to type Urdu direct from keyboard. As this language contains more letters than English. English has 26 letters but in Urdu there are round about 40. But if we observe that in English there are 26 lower case letters and 26 upper case. So keeping this in mind we have created a software which can convert roman text into Urdu text.     Here is the software: